21/08/2026
⚖️ وکلاء برادری کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ⚖️
Al Fajar Law Company اپنے معزز جونیئر وکلاء بھائیوں احمر رضا منج ایڈووکیٹ، محمد عبدالعلی ڈھکو ایڈووکیٹ اور اسامہ معظم گھگ ایڈووکیٹ کے خلاف اینٹی کرپشن کی جانب سے درج کی گئی مبینہ جھوٹی اور بے بنیاد FIR کی شدید مذمت کرتی ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ وکلاء کو قانونی فرائض کی انجام دہی کے دوران بلاجواز ہراساں کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ Al Fajar Law Company اپنے ساتھی وکلاء کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ بدنیتی پر مبنی FIR کو قانون کے مطابق فوری طور پر ختم کیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔
قانون کی بالادستی، وکلاء کے وقار اور انصاف کے لیے ہماری آواز ہمیشہ بلند رہے گی۔
⚖️ Al Fajar Law Company
Standing for Law • Justice • Dignity