22/07/2025
برائے مہربانی اپنی معلومات کسی بھی کال کرنے والے سے شئیر مت کریں۔ ہم کسی کو کسی قسم کے کوڈ کے لئے کال نہیں کرتے۔ کسی قسم کی کوئی فیس نہیں اپلائی کرنے کی۔ کوئی بھی کہے کہ میں فلاں کمپنی سے ہوں آپ نے اپلائی کیا ہوا ہے آپ کو ابھی ایک کوڈ آئے گا وہ شئیر کر دیں تو ہر گز ہرگز کسی سے ایسی معلومات شئیر نہیں کرنی۔ آپ کا واٹس ایپ فورا ہیک ہو جائے گا آپ کا سارا ڈیٹا ہیکر کے پاس چلا جائے گا۔ جس سے آپ اور آپ کے چاہنے والوں کو مالی نقصان یا بلیک میل کیا جاسکتا ہے۔ لہذا احتیاط کریں اور ایسی کوئی معلومات شئیر نہ کریں اور کوشش کریں کال کو فورا بند کر کے نمبر بلاک کر دیں یا گوگل کو سپیم رپورٹ کر دیں۔