Pakistan Youth Trade Union Congress - PYTUC

Pakistan Youth Trade Union Congress - PYTUC Social/Trade Union/Political Organization

07/08/2026
06/08/2026

🌏 On the International Day of the World's Indigenous Peoples (9 August), we celebrate the knowledge, cultures, and leadership of , while reaffirming the importance of advancing their rights at work.

🗣️ “It’s important that First Nations employment also caters for First Nations cultural obligations.” Wayne Kurnorth, Aboriginal and Torres Strait Islander Organiser, United Workers Union

Trade unions have a key role to play in ensuring that Indigenous workers' voices are heard and their rights are reflected in workplaces and collective bargaining.

Australian Unions ITUC - Asia Pacific

ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ، انتظامیہ اور سی بی اے نے اسے ادارے کی ترقی کا تاریخی سنگِ میل...
06/08/2026

ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ، انتظامیہ اور سی بی اے نے اسے ادارے کی ترقی کا تاریخی سنگِ میل قرار دے دیا

کراچی: ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں جدید SAP سسٹم کے کامیاب نفاذ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی، مینوفیکچرنگ ڈائریکٹر جناب نوید حسین، فیکٹری مینیجر جناب سعد سرور، SAP منصوبے کے قائد جناب درانی، کو-مینجمنٹ، سی بی اے نمائندگان اور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی نے مارپور فیکٹری کی پوری ٹیم کو SAP منصوبے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی ریکٹ ورلڈ کسی نئے منصوبے یا جدید نظام کے نفاذ کا فیصلہ کرتا ہے تو اس کی پہلی ترجیح مارپور فیکٹری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عالمی انتظامیہ کو پاکستان کی ٹیم کی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ SAP جیسے بڑے منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے پوری ٹیم نے دن رات محنت کی اور غیر معمولی لگن، عزم اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے منصوبے میں شامل تمام افسران، ملازمین اور SAP ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

آصف ہاشمی نے اپنے خطاب میں ریکٹ پاکستان سی بی اے یونین کے جنرل سیکریٹر ی اور puwf کے مرکزی صدر جناب مختار حسین اعوان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور سی بی اے نے ہمیشہ ایک ٹیم کی حیثیت سے کام کیا ہے، اور یہی باہمی اعتماد، احترام اور تعاون ادارے کی کامیابی کی اصل بنیاد ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے ریکٹ پاکستان کو مزید ترقی اور کامیابیوں کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔

اس موقع پر ریکٹ پاکستان سی بی اے یونین کےجنرل سیکٹری اور puwf کے صدر جناب مختار حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ SAP سسٹم کا کامیاب نفاذ صرف ایک نئے سافٹ ویئر کا آغاز نہیں بلکہ ریکٹ پاکستان کی ترقی، شفافیت، جدید انتظامی نظام اور روشن مستقبل کی جانب ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ادارے کے مختلف شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ، بہتر منصوبہ بندی، بروقت فیصلے، شفافیت اور اعلیٰ کارکردگی کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے SAP منصوبے کی قیادت کرنے والے جناب درانی اور پوری SAP ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے منصوبے کو کامیابی سے مکمل کرنا بہترین منصوبہ بندی، پیشہ ورانہ مہارت، انتھک محنت اور مضبوط قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مختار حسین اعوان نے کہا کہ ریکٹ پاکستان کے محنت کش ہمیشہ ادارے کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتے ہوئے دیانت داری، ذمہ داری اور بھرپور محنت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے آئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سی بی اے یونین اور تمام کارکن SAP جیسے جدید نظام کو کامیاب بنانے، نئی ٹیکنالوجی اپنانے اور ادارے کی ترقی کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جدید نظام کے نفاذ کے ساتھ ساتھ ملازمین کی پیشہ ورانہ تربیت، فلاح و بہبود، محفوظ ماحولِ کار اور صلاحیتوں میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی، کیونکہ کسی بھی کامیاب ادارے کا سب سے قیمتی سرمایہ اس کے محنت کش ہوتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر SAP منصوبے کی کامیابی کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر جناب آصف ہاشمی نے احتراماً جناب مختار حسین اعوان سے کیک کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ "آپ ہمارے بزرگ ہیں، اس لیے کیک کی کٹنگ آپ ہی کریں۔" بعد ازاں شرکاء نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ انتظامیہ اور کارکنوں کے باہمی تعاون سے ریکٹ پاکستان ترقی اور کامیابی کے نئے سنگِ میل عبور کرتا رہے گا۔

اسداللہ میمن
بانی ممبر
پاکستان یوتھ ٹریڈ یونین کانگریس

آج مورخہ 4 جولائی2026ء کو جنرل سیکریٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جناب سعد محمد کی قیادت میں ملحقہ یونیز نمائندوں ن...
04/08/2026

آج مورخہ 4 جولائی2026ء کو جنرل سیکریٹری پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن جناب سعد محمد کی قیادت میں ملحقہ یونیز نمائندوں نےمنسٹر فار ایچ آر ڈی جناب چوہدری سالک حسین صاحب کے ساتھ ملاقات کی جس میں ورکرز کو درپیش مشکلات کا زکر کیا اور انھوں نے یقین دھانی کرائی کہ جلد ان کے مسائل حل کر دئیے جائیں گے

اسداللہ میمن
ڈپٹی سیکریٹری
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن

04/08/2026

Civil Society Consultation on Fair and Legal Labour Migration migration migration

کراچی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک خاتون ورکر ہلاک پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے ڈپٹی سیکریٹری اسداللہ میمن نے ک...
04/08/2026

کراچی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک خاتون ورکر ہلاک

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے ڈپٹی سیکریٹری اسداللہ میمن نے کراچی کے ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں واقع پرفیکٹ پیکجز میں کام کرنے والی خاتون جس کا نام لاڈو بتایا گیا جو کہ دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےانتقال کر گئی تھیں ان کی حادثاتی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئےروز فیکٹریوں اور مائنز میں ہونے والے ایسے واقعات میں جن کی وجہ سے محنت کش ہلاک ہو جاتے ہیں اس کی بنیادی وجہ ہیلتھ اور سیفٹی کے قوانین پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے جس کی زمہ داری فیکٹری مالکان اور لیبر کے متعلقہ محکموں پر عائد ہوتی ہے جو قانون پر عمل درآمد کروانے میں مجرمانہ غفلت کرتے ہیں ۔
انہوں نے حکومت سندھ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیکٹریوں اور اداروں میں ہیلتھ اور سیفٹی سمیت تمام لیبر قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور ملازمین کو بھی دوران کام حفاظتی انتظامات پر عمل کرنے کی تربیت دیں تاکہ اس طرح کے جان لیوا حادثات سے بچا سکے ۔

اسداللہ میمن
ڈپٹی سیکریٹری
پاکستان یونائیٹڈورکرزفیڈریشن

03/08/2026

Capacity Building of Rehnumai Centers Promoting Fair and Legal Labour Migration in Pakistan migration

31/07/2026

Promoting Fair and Legal Labour Migration

کچھ شخصیات عہدوں کی محتاج نہیں ہوتیں، بلکہ اپنے کردار، نظریے اور خدمات سے پہچانی جاتی ہیں۔ مزدور رہنما جناب وقار احمد می...
24/07/2026

کچھ شخصیات عہدوں کی محتاج نہیں ہوتیں، بلکہ اپنے کردار، نظریے اور خدمات سے پہچانی جاتی ہیں۔ مزدور رہنما جناب وقار احمد میمن پاکستان میں ٹریڈ یونین تحریک کی ایک نمایاں اور باوقار شخصیت رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں محنت کشوں نے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدمی سے جدوجہد کی، تنظیم کو مضبوط بنایا،مزدوروں کے حقوق کا بھرپور دفاع کیااور منظم ہونےکے نظریے کو ہر سطح پر پہنچانے کی کوشش کی۔ مزدورتحریک میں آپ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پاکستان بھر میں آپ کے لاکھوں چاہنے والے اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے رنگ نسل زبان قومیت مذہب کی پرواہ کیئے بغیر انسانیت کی خدمت کی اور ایک نظریہ مزدور کو فروغ دیا۔اللہ تعالیٰ آپ کومزید کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کی شفقت ومحبت کاسایہ مزدوروں پہ قائم ودائم فرمائے۔ ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کیونکہ مشن ایک ہی ہے: جدوجہد جدوجہد جدوجہد ساڈا حق اتھے رکھ✌️🇵🇰

Address

Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Youth Trade Union Congress - PYTUC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share