Pakistan Employment Services

Pakistan Employment Services Pakistan employment services provides HR services HR consultation | skilled and non skilled staff

15/06/2026

Banking jobs available

15/06/2026


19/05/2026
الحمداللہ ہماری پانچ کینڈیڈیٹس کا آج انٹرویو ہے وہ پانچوں انٹرویو کے لئے پہنچ چکی ہیں اللہ پاک  کامیابی عطا فرمائیں فرما...
19/05/2026

الحمداللہ

ہماری پانچ کینڈیڈیٹس کا آج انٹرویو ہے وہ پانچوں انٹرویو کے لئے پہنچ چکی ہیں اللہ پاک کامیابی عطا فرمائیں فرمائیں۔آمین

نصر محمد
پاکستان ایمپلائمنٹ سروسز(رجسٹرڈ)

19/05/2026

Interview lined up for today

18/05/2026

Outlet incharge required

18/05/2026

*میرا پہلا انٹرویو*
جب میرا میٹرک مکمل ہوا تو میں نے اپنی زندگی کا پہلا انٹرویو دیاگھر والوں کو بھی نہیں بتایا تھا انٹرویو کے لئے جانے کے لئے کرایہ بھی نہیں تھا جو کہ اس وقت دو چنگچی کا بمشکل آٹھ روپے لگتا وہ بھی نہیں تھے پیدل گیا تھا آدھے گھنٹے کا راستہ تھا بہرحال پہنچ گیا صدر ریگل چوک میں اوڈین سینٹر جب اس آفس پہنچا تو دیکھا کہ بہت سے لڑکے آئے ہوئے تھے سب کے پاس ایک لفافہ تھا ایک آدھ لڑکے سے بات ہوئی تو پتہ چلا وہ سی وی لے کر آئے تھے اور مجھے سی وی کا پتہ ہی نہیں تھا کہ کیا چیز ہوتی ہے خیر آگیا تھا تو ملاقات کی انہوں نے سی وی مانگی میں نے شرمندگی سے بتایا کہ وہ تو نہیں لایا اس کے بعد سب کو ہی جو جواب دیا جاتا ہے کہ بتائیں گے مجھے بھی یہی کہا گیا اور وہاں سے نکلنے سے پہلے ہی اچھی طرح اندازہ تھا کہ کیا جواب ہوگا وہی ہوا اس وقت تو خیر میرے پاس موبائل بھی نہیں تھا وہ جواب کس پر دیتے 😂 خیر ایسا فضول سا تھا میرا پہلا انٹرویو آپ لوگوں کو کیسا لگا میرا انٹرویو۔

نصر محمد

16/05/2026

آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام
جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے۔۔

آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام
جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے لۓ گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں۔

آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام
جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں، جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔۔

آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں، سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام
جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لۓ رات کو واٸس ایپ (voice app) کال کرنا نہیں بھولتے۔

آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام
جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں
باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے۔۔

آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام
جو مکل کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے

آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام
جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے، مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں۔

آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام
جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لۓ پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں۔

آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام
جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی۔۔۔
آج کی پوسٹ ہر نیک نفس، ایماندار اور محبت کرنے والے باپ، بھاٸی، شوہر اور بیٹے کے نام
جو اپنے لۓ نہیں اپنے گھر والوں کے لۓ کماتے ہیں

جنکا کوٸی عالمی دن نہیں ہوتا۔
مگر ہر دن ان کے لۓ عالمی دن ہوتا ہے
کیونکہ
جن کے لۓ وہ محنت کرتے ہیں وہی انکا سب کچھ ہوتے ہیں۔۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Employment Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share