Work in Poland & Europe

Work in Poland & Europe Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Work in Poland & Europe, Recruiter, Islamabad.

23/04/2023
Happy Eid to all Muslims around the world.May this Eid bring more happiness & joy in your life. AmeenRemember us in your...
10/07/2022

Happy Eid to all Muslims around the world.
May this Eid bring more happiness & joy in your life. Ameen
Remember us in your prayers.
Stay blessed.

03/06/2022

Embassy Visa Appointment Slots Available In Pakistan For
ITALY 🇮🇹 SPAIN 🇪🇸
POLAND 🇵🇱 UK 🇬🇧
USA🇺🇲 ROMANIA 🇷🇴

06/04/2022

پولینڈ 🇵🇱 مالٹا 🇲🇹 رومانیہ🇷🇴
کے ورک پرمٹس کے لئیے۔ امیدورار اپنے مکمل کاغذات کیساتھ ہمارے اسلام آباد آفس تشریف لائیں۔ شکریہ

05/04/2022

🇵🇱Poland Work Visa🇵🇱
Polish Embassy Islamabad Visa Appointments Available
💯% authentic and legal

Ramadan Mubarak to all of you...stay blessed!And remember us in your prayers.
02/04/2022

Ramadan Mubarak to all of you...stay blessed!
And remember us in your prayers.

06/03/2022

Many detailed Articles, relevant posts regarding ROMANIA Work Permit are coming soon. We will also post 💯% legitimate, Authentic job Offers 👍🇷🇴

𝐕𝐈𝐒𝐈𝐓 𝐕𝐈𝐒𝐀 𝐓𝐈𝐏𝐒 اگر آپ نے یورپ کی طرف ویزا اپلائی کیا اور مکمل ڈاکیومنٹس کے باوجود بھی ریجیکٹ ہوئے ہیں تو یہ جنرل معلوما...
09/12/2021

𝐕𝐈𝐒𝐈𝐓 𝐕𝐈𝐒𝐀 𝐓𝐈𝐏𝐒

اگر آپ نے یورپ کی طرف ویزا اپلائی کیا اور مکمل ڈاکیومنٹس کے باوجود بھی ریجیکٹ ہوئے ہیں تو یہ جنرل معلومات ضرور پڑھیں۔

یوپئین ممالک اور برطانیہ و دیگر ممالک کا وزٹ ویزہ پر ان کی ریکوائرمنٹس پوری ہونے کے بعد ویزہ نہ ملنا اس پر بڑی غلطیاں اور ان کا حل۔

یہ پوسٹ صرف ان کے لئے ہے جن دوستوں کے پاس ٹریول ہسٹری ہوتی ہے اور انہوں نے ایمبیسی کی وزٹ ویزہ پر تمام ریکوائرمنٹس بھی پوری کی ہوتی ہیں لیکن انہیں رفیوز کر دیا جاتا ہے اس کی کیا وجہ ہے۔

جیسے کسی ایمبیسی کا وزٹ ویزہ کی مدت 3 مہینے ہے تو وہ اپلیکیشن فارم پر وزٹ کی مدت 1 مہینہ، 2 مہینہ یا 3 مہینہ لکھتے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھیں جو اصل وزٹ ہے جیسے کہ میں اگر کسی ملک میں سیر کرنے جاتی ہوں تو ایک ہفتہ میں سیر کر کے تھک جاتی ہوں۔ گورے وزٹ پر جاتے ہیں تو ان کا وزٹ چار دن، پانچ دن، چھ دن اور حد 7 دن کا ہوتا ہے۔ اور جو فیملی والے ہیں اگر وہ میکسیکو یا آسٹریلیا میں جائیں تو 10 سے 14 دن کا وزٹ بک کرواتے ہیں۔

جب بھی کسی ملک کا وزٹ ویزہ اپلائی کریں تو ایک ہفتہ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے جیسے کہ 7 دن اپلیکشن فارم میں 7 دن کا وزٹ لکھیں لیکن گھبرائیں نہیں ویزہ پالیسی جس بھی ملک کی جتنی ہے اتنا ہی ویزہ مدت ملے گی لیکن اپلیکیشن فارم پر7 دن لکھیں۔

ہوٹل بکنگ: یہاں یہ ذہن نشین کر لیں کہ ہوٹل بکنگ پر نائٹ چارج کرتی ہے جس سے یہ دو دن بنتے ہیں۔ تو 7 دن پر ہوٹل بکنگ 6 نائٹ کی ہو گی، مزید آگے بڑھتے ہیں۔ ہوٹل بکنک کی جب تاریخ سیٹ کریں تو پورٹ انٹری کی تاریخ سیٹ کریں، مثال سے جہاں پاکستان سے جب چلا تو اس وقت 14 تاریخ ہے اور جب جہاں نے یورپ پہنچنا ہے تو اس وقت اگر تاریخ 15 بن رہی ہے تو ہوٹل بکنگ پر تاریخ 15 سے شروع ہو گی۔

اسی طرح واپسی یورپ سے 21 تاریخ کو ہوتی ہے تو فارم میں واپسی 21 لکھیں اور ہوٹل بکنگ پر بھی 21, یہ 7 دن اور 6 نائٹ ہونگی اور چارجز بھی 6 نائٹ کے ہونگے۔

نوٹ: جہاز کی ریٹرن ٹکٹ پر لکھی گئی تاریخیں، ہوٹل بکنگ انہی تاریخوں سے میچ کر کے یہی تاریخیں ویزہ فارم میں لکھنی ہیں۔
ہوٹل بکنگ جب بھی لیں خود آن لائن نٹ سے حاصل کریں اور اس کے لئے کریڈٹ کارڈ چاہئے ہوتا ہے اگر آپ کے پاس نہیں تو کسی دوست کا کارڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں یہ خیال رہے جب ہم پیمنٹ کرتے ہیں تو ہوٹل کی طرف سے ہمیں میل میں بکنگ کنفرمیشن میل موصول ہوتی ہے اس پر یہ بھی لکھا ہوتا ہے کہ شارٹلی اگلی میل کا انتظار کریں ہم بکنگ ووچر بھیجیں گے۔ جب اگلی میل موصول ہو یا کبھی اسی میل میں ووچر بھی ہوتا ہے پی ڈی ایف فائل میں، اس ووچر کی کاپی کرنی ہے یہ اکسیپٹ ایبل ہوتا ہے اس کی کاپی اپلیشکیشن کے ساتھ لگانی ہے۔ جب ویزہ مل جائے تو یہ بکنگ چاہیں تو کینسل کروا دیں۔ پیسے کارڈ میں واپس آ جائیں گے، یہاں یہ خیال رہے کہ جب بکنک لیں تو وہاں لکھا ہوتا ہے کہ یہ بکنک کینسل ہو سکتی ہے اور یہ بکنگ کینسل نہیں ہو سکتی یہ ضرور چیک کر لیں کینسل والی کروانی ہے۔

کوشش کریں کہ ہوٹل سینٹر میں ہو اور سستا ہو مہنگا نہیں۔ سینٹر میں آپ کو ہر قسم کی ٹرانسپورٹ آسانی سے مل جاتی ہے اور سینٹر میں بھی بہت سی سیر کرنے والے جگہیں ہوتی ہیں۔ ہر ملک کے شہر میں سینٹر اسے کہتے ہیں جیسے ہمارے ملک میں جہاں بڑا بازار ہو اسے شہر کہتے ہیں۔

انتباہ! ہر ایمبیسی کا ویزہ پراسیس کا وقت الگ الگ ہے اس لئے پہلے یہ کنفرم کر لیں کہ یہ ایمبسی اس پر کتنا وقت جیسے دن یا مہینہ لیتی ہے تو وزٹ کی تاریخ اس پراسیس سے بھی مزید 15 دن کی سیٹ کریں تاکہ اگر کسی وجہ سے کوئی دیر بھی ہو تو وزٹ پلاننگ پر اثر نہ پڑے۔ مثال سے اگر ایمبیسی ایک مہینہ لگاتی ہے تو وزٹ کی تاریخ 1 مہینہ 20 دن کی سیٹ کریں۔

جہاز کی ریٹرن ٹکٹ ضرور خرید کر اسکی فوٹو کاپی ساتھ لگائیں اور فارم میں اٹیچ ٹکٹ بھی لکھیں۔ اور ٹکٹ بھی فارم کے ساتھ انہیں دیں۔ بکنگ ساتھ نہ لگائیں، اصل ٹکٹ خریدیں اگر ویزہ مل جائے تو آپ یہ ٹکٹ واپس کر کے پلان بدل سکتے ہیں اور جب چاہیں ویزہ مدت ختم ہونے سے پہلے وزٹ کر سکتے ہیں لیکن ویزہ حاصل کرنے کے لئے ٹکٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔

جو کرنسی ساتھ لے کر جا رہے ہیں فارم میں وہ اس ملک کی کرنسی لکھیں ڈالر نہیں لکھیں بہت سے لوگ ڈالر کو بڑا سمجھتے ہیں اور وہ لکھ دیتے ہیں یہ بہت بڑی غلطی ہے، یورپ جا رہے ہیں تو یورو لکھیں اور ایک ہزار ڈالر سے زیادہ نہ لکھیں، اگر کریڈٹ کارڈ بھی ہے تو اپلیکیشن فارم میں جہاں کرنسی لکھنی ہے وہاں اس سے آگے جمع کا نشان لگا کر بریکٹ میں کریڈٹ کارڈ بھی لکھیں۔

ویزہ اپلیکیشن فارم میں ایک کالم ہوتا ہے جہاں لکھا ہوتا ہے کہ آپ کے پاس وزٹ کے لئے کتنا فنڈ اویل ایبل ہے تو ہمارے پاکستانی بھائی یہاں بہت بڑی غلطی کر بیٹھتے ہیں وہ یہاں کیا لکھتے ہیں مثال سے اگر کسی کے پاس بینک سٹیٹمنٹ میں 20 لاکھ، 30 لاکھ، 40 لاکھ جتنے بھی بینک میں ہوں وہی اس کالم میں لکھ بیٹھتے ہیں، ویزہ کبھی نہیں ملے گا، اس کا مطلب ہے کہ ہوٹل بکنگ آپ نے آن لائن لے لی اور اس کی قیمت ادا کر دی اب ایک ہفتہ قیام ہے وہاں تو یہاں ایک ہزار یور یا حد 1500 یورو لکھیں، ایک ہفتہ سیر میں ہوٹل ایک دن کا کھانا 15 یورو سے زیادہ نہیں، اور ایک ہفتہ کا ٹوٹل کر لیں اور سیر کے لئے ہفتہ کا ٹرین کارڈ ملتا ہے جو یہ بھی سستا ہے، اس میں باقی اگر ٹیکسی بھی استعمال کریں تو اتنا خرچہ نہیں بنتا اور سیر ہمیشہ اسی شہر میں کرنی ہے جس ملک کے ایک شہر میں ہوٹل ہے، باقی کی شاپنگ بنتی ہے تو ایک ہزار یا 1500 سو۔ باقی آپ چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ گارنٹی ہے کہ واپس بھی آئیں گے۔ کبھی بھی یہاں 20 لکھ نہ لکھیں۔

خیال رکھیں کہ بینک سٹیٹمنٹ آپ کی تنخواہ کے مطابق ہونی چاہئے یا کاروبار کی بینک سٹیٹمنٹ کاروبار کی انپٹ اوٹ پٹ کے مطابق ہونی چاہئے، اس میں کوئی چالاقی کام نہیں آتی۔

یہ باتیں ذہن نشیں کر لیں آپ ویزہ حاصل کرنے کے قریب ہوں گے۔ باقی وہی دوست سوال کرنے یا پی ایم کا استعمال کریں جو اس پوزیشن میں ہیں، میری یہ باتیں انہیں ہی سمجھ آئیں گی جو اس گیم کا حصہ ہیں ہر کسی کو نہیں۔ شکریہ

Address

Islamabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Work in Poland & Europe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category