29/04/2025
بین الاقوامی گندم ریٹ 240 ڈالر فی ٹن
2700 روپے فی من
کرایہ 50 ڈالر فی ٹن
560 روپے فی من
دیگر اخراجات ایف و بی وغیرہ کراچی سے پورے ملک میں سپلائی۔۔۔۔
500 روپے فی من۔۔۔۔۔
امپورٹیڈ گندم کا کم از کم ریٹ ۔۔ 3600۔ 3800 روپے من
اس سال 90 لاکھ ایکٹر سے کچھ زیادہ گندم کاشت ہوئی ہے جو ملکی ضرورت کے 80 فیصد سے بھی کم ہے۔۔۔
اس سال متوقع پیداوار 5۔27 ملین میٹرک ٹن ہے
جبکہ
2024 میں ملکی پیداوار 7۔31 ملین میٹرک ٹن تھی
پچھلے سال ملکی ضرورت کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 1 ارب ڈالر کی گندم امپورٹ کی گئی تھی۔۔۔
اگلے سال اس میں اگر صرف 20 فیصد کمی ہو گئی تو جبکہ اندازہ ہے کہ 40 فیصد کمی ہو گی تو 36 سے 40 فیصد ملکی ضرورت سے کم گندم کی پیداوار ہو گی۔۔۔
40 فیصد ملکی ضرورت کی گندم امپورٹ کرنے کا بل کم از کم 2۔3 ارب ڈالر ہو گا، اس سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔
25۔2024 میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کی کپاس امپورٹ کی گئی ہے۔۔۔
ڈالر بھیک کے یا قرض کے ۔۔۔۔ زرعی ملک زرعی اجناس پر خرچ کرے گا
پاکستان کے کسان کے پاس ملکی ضرورت سے دو گنا گندم پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔۔۔۔
یہ کونسی معاشی سائنس ہے میرے جیسے عام کسان کو سمجھ نہیں اتا۔۔۔
غریب کو سستا اٹا ضرور ملنا چاہیے لیکن اسکی قیمت صرف کسان کیوں ادا کرے۔۔۔۔۔۔
کیا کسان بل گیٹس یا ایلان مسک ہے؟؟