25/05/2026
🕋 حج کے افعال و مناسک 🕋
حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک عظیم رکن ہے۔ ہر صاحبِ استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک بار حج فرض ہے۔ حج کا آغاز احرام باندھنے سے ہوتا ہے، جس کے بعد حاجی بیت اللہ شریف کا طواف کرتا ہے اور صفا و مروہ کے درمیان سعی ادا کرتا ہے۔
حاجی منیٰ میں قیام کرتا ہے، پھر میدانِ عرفات میں وقوفِ عرفہ ادا کرتا ہے جو حج کا سب سے اہم رکن ہے۔ غروبِ آفتاب کے بعد مزدلفہ میں رات گزاری جاتی ہے، جہاں کنکریاں جمع کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد جمرات کو کنکریاں ماری جاتی ہیں اور قربانی ادا کی جاتی ہے۔
قربانی کے بعد حلق یا قصر یعنی سر منڈوانا یا بال کٹوانا کیا جاتا ہے۔ آخر میں طوافِ زیارت اور طوافِ وداع ادا کرکے حج مکمل کیا جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں کے حج کو قبول فرمائے اور ہمیں بھی بار بار حاضری نصیب فرمائے۔ آمین 🤲