PDA HMC Official

PDA HMC Official Provincial Doctors Association Hayatabad Medical Complex Peshawar

ڈاکٹرز گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی، طویل ڈیوٹیز، ذہنی دباؤ اور بے شمار قربانیوں کے باوجود خاموشی سے قوم کی خدمت کر رہے ہی...
22/05/2026

ڈاکٹرز گزشتہ کئی سالوں سے مہنگائی، طویل ڈیوٹیز، ذہنی دباؤ اور بے شمار قربانیوں کے باوجود خاموشی سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہمارے کام، قربانی اور عزت کو تسلیم کیا جائے۔

📢 ہم تمام ڈاکٹرز کے لیے کم از کم 50٪ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

✅ ہاؤس آفیسرز — 130 ہزار
✅ ٹی ایم اوز — 170 ہزار
✅ میڈیکل آفیسرز — 250 ہزار
✅ اسسٹنٹ پروفیسرز — 5 لاکھ
✅ ایسوسی ایٹ پروفیسرز — 7 لاکھ
✅ پروفیسرز — 10 لاکھ

اگر ایم پی ایز کی تنخواہوں میں 400٪ اضافہ ہو سکتا ہے،
تو قوم کی جان بچانے والے ڈاکٹرز کیوں نظر انداز کیے جا رہے ہیں؟

⚕️ ڈاکٹرز کو عزت دو
⚕️ ہماری قربانیوں کی قدر کرو
⚕️ ہیلتھ کیئر ورکرز کے ساتھ ناانصافی بند کرو

اتحاد ہی ہماری طاقت ہے۔

“When doctors are forced to choose between serving their people and surviving financially, the healthcare system has alr...
11/05/2026

“When doctors are forced to choose between serving their people and surviving financially, the healthcare system has already failed.”

For 8 years, TMOs and House Officers in KPK have carried hospitals on their shoulders with no meaningful salary increase.
They work sleepless nights, manage emergencies, miss family events, and still continue serving humanity with dignity.

But dignity alone does not pay bills.
Passion alone cannot stop brain drain.

Every doctor leaving Pakistan is not just a resignation, it is a loss of years of hard work, public investment, and hope for better healthcare.

If governments can increase privileges for bureaucracy and politicians, why are the frontline doctors ignored?

A weak healthcare system does not collapse in one day.
It collapses slowly when its doctors lose hope.

Respect doctors. Retain doctors. Save healthcare.

“جب ڈاکٹر اپنے لوگوں کی خدمت اور اپنی بقا میں سے ایک چیز چننے پر مجبور ہو جائیں، تو سمجھ لیں نظامِ صحت پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے۔”

8 سال گزر گئے، مگر KPK کے TMOs اور House Officers کی تنخواہوں میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔
یہی ڈاکٹر رات بھر ایمرجنسیز چلاتے ہیں، مریضوں کی جان بچاتے ہیں، اپنی نیند، سکون اور خاندان کی خوشیاں قربان کرتے ہیں۔

مگر صرف جذبے سے گھر نہیں چلتے۔
صرف خدمت سے مستقبل محفوظ نہیں ہوتا۔

پاکستان چھوڑنے والا ہر ڈاکٹر صرف ایک فرد نہیں ہوتا، بلکہ ملک کے بہتر صحت کے نظام کی ایک امید بھی ساتھ لے جاتا ہے۔

اگر بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کی مراعات بڑھ سکتی ہیں، تو فرنٹ لائن ڈاکٹرز کیوں نظر انداز ہیں؟

صحت کا نظام ایک دن میں تباہ نہیں ہوتا،
وہ آہستہ آہستہ تباہ ہوتا ہے جب ڈاکٹر امید کھو دیتے ہیں۔

ڈاکٹروں کو عزت دیں۔
ڈاکٹروں کو پاکستان میں روکیں۔
صحت کا نظام بچائیں

Provincial Doctors Association، Hayatabad Medical Complex میں آج چیئرمین بورڈ آف گورنرز (BOG)، ہسپتال ڈائریکٹر (HD) اور ...
04/05/2026

Provincial Doctors Association، Hayatabad Medical Complex میں آج چیئرمین بورڈ آف گورنرز (BOG)، ہسپتال ڈائریکٹر (HD) اور نئے تعینات شدہ میڈیکل ڈائریکٹر (MD) کے ساتھ ایک جامع اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں ڈاکٹروں اور مریضوں کی فلاح سے متعلق کئی دیرینہ اور اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایسوسی ایشن نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ ان مسائل پر بارہا بات چیت کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی۔

اہم نکات درج ذیل ہیں:

1. سیکیورٹی کے مسائل:
ہسپتال خصوصاً ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹس میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا۔ ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے تحفظ کے لیے مسلح سیکیورٹی گارڈز کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

2. آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی:
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، خصوصاً ہسپتال کے آفیشل LinkedIn پروفائل کی تصدیق میں تاخیر، جسے دو ماہ قبل بھی اٹھایا گیا تھا۔

3. بیڈ مینجمنٹ کے مسائل:
یہ واضح کیا گیا کہ مریضوں کے لیے بیڈ کا انتظام ڈاکٹروں یا TMOs کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ بیڈ مینیجرز کی ہے۔ اس سلسلے میں Khyber Teaching Hospital اور Lady Reading Hospital جیسے کامیاب ماڈلز کو اپنانے کی سفارش کی گئی۔

4. UpToDate ایپ کی فراہمی:
تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے UpToDate ایپ کی ادارہ جاتی فراہمی کی درخواست کی گئی تاکہ طبی تعلیم اور تحقیق کو فروغ دیا جا سکے۔

5. یوٹیلیٹی بلز میں رعایت:
گزشتہ آٹھ سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں کے لیے بجلی اور گیس کے بلز میں چھوٹ یا مکمل معافی کی تجویز پیش کی گئی۔

6. ہاسٹل الاٹمنٹ میں میرٹ:
ہاسٹل کمروں کی الاٹمنٹ میں میرٹ کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی اور شفاف اور میرٹ پر مبنی نظام نافذ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

7. تنخواہوں میں اضافہ:
سینئر حکام خصوصاً BOG سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اعلیٰ سطح پر ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے اقدامات کریں۔

چیئرمین BOG نے یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ Provincial Doctors Association نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہیلتھ کیئر ورکرز کے جائز حقوق اور مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

The Provincial Doctors Association at Hayatabad Medical Complex convened a comprehensive and constructive meeting today with the Chairman Board of Governors (BOG), Hospital Director (HD), and the newly appointed Medical Director (MD) of HMC.

During the meeting, several longstanding and critical issues affecting both doctors and patient care were thoroughly discussed. Despite repeated deliberations over time, the Association expressed deep concern over the lack of tangible progress in resolving these matters.

The key issues highlighted include:

1. Security Concerns:
The Association strongly emphasized the urgent need to enhance security measures within the hospital premises, particularly in emergency departments. Increasing the number of trained and armed security personnel is essential to ensure a safe working environment for healthcare professionals.

2. IT Department Inefficiency:
Serious concerns were raised regarding the inefficiency of the IT department, particularly the failure to verify the official LinkedIn profile of HMC despite repeated follow-ups over the past two months.

3. Bed Management System:
It was reiterated that the responsibility of bed allocation should not fall upon TMOs and doctors. The Association highlighted the need for a structured and accountable bed management system and recommended adopting models successfully implemented at leading institutions such as Khyber Teaching Hospital and Lady Reading Hospital.

4. Access to UpToDate:
The Association requested institutional provision of the UpToDate application for all healthcare workers at HMC, similar to facilities provided at Lady Reading Hospital, to promote continuous medical education and evidence-based practice.

5. Utility Bills Relief:
In view of stagnant salaries over the past eight years, the Association proposed waiving electricity and gas bills for doctors residing in hospital accommodations to ease financial burdens.

6. Hostel Allocation on Merit:
Concerns were raised regarding violations of merit in hostel room allocation. The Association called for a transparent and strictly merit-based system.

7. Salary Revision:
A formal request was made to senior leadership, including the BOG, to advocate for salary increases for doctors at higher administrative levels.

The Chairman BOG assured the Association that these concerns would be addressed on a priority basis. The Provincial Doctors Association reaffirmed its commitment to advocating for the legitimate rights of healthcare workers and improving patient care standards.

01/05/2026

انسان کی عادات، اس کا رویہ اور اس کا اخلاق محض ذاتی خصوصیات نہیں ہوتے بلکہ یہ اس کے خاندان، اس کی تربیت اور اس کی قوم کی عکاسی کرتے ہیں۔ وقت گزر جاتا ہے، عہدے بدل جاتے ہیں، لیکن کردار کی خوشبو یا بدبو ہمیشہ باقی رہتی ہے۔ کچھ لوگ وقتی فائدوں، جھوٹ، رشوت اور دو نمبری کے سہارے نام بنانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر تاریخ کے صفحات پر وہی نام سنہری حروف میں لکھے جاتے ہیں جو اصولوں پر قائم رہتے ہیں۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی تاریخ میں کئی لوگ آئے اور گئے۔ کچھ نے عہدوں کا فائدہ اٹھا کر جھوٹ، سفارش اور کرپشن کے ذریعے وقتی شہرت حاصل کی، مگر ان کا ذکر ہمیشہ ایک سوالیہ نشان کے ساتھ کیا جائے گا۔ لیکن انہی حالات کے درمیان ایک ایسا نام بھی ابھرا جس نے ثابت کیا کہ عزت، غیرت اور اصول ابھی زندہ ہیں
ڈاکٹر مشتاق خٹک۔
جب نظام میں بدعنوانی جڑ پکڑ چکی ہو، جب سچ بولنا جرم بن جائے، اور جب ہر طرف مفادات کا کھیل ہو، ایسے میں سچ کے ساتھ کھڑا ہونا آسان نہیں ہوتا۔ ڈاکٹر مشتاق خٹک نے نہ صرف اس مشکل راستے کا انتخاب کیا بلکہ عملی طور پر یہ ثابت کیا کہ عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے جھوٹے اور کرپٹ نظام کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنا استعفیٰ دے کر یہ واضح پیغام دیا کہ وہ اپنے ضمیر، اپنے اصولوں اور اپنی خودداری پر کوئی سودا نہیں کریں گے۔
یہ قدم صرف ایک استعفیٰ نہیں تھا بلکہ ایک اعلان تھا
ایک اعلان اس نظام کے خلاف جو ایمانداری کو کمزوری سمجھتا ہے، اور ایک پیغام ان لوگوں کے لیے جو طاقت اور سیاست کے نام پر اداروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے ان تمام چہروں کو بے نقاب کر دیا جو عوامی خدمت کے نام پر ذاتی مفادات کی تکمیل میں لگے ہوئے ہیں۔
آج اگر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی تاریخ لکھی جائے گی تو بہت سے نام شاید وقتی حیثیت کے ساتھ درج ہوں گے، مگر ایک نام ہمیشہ فخر، عزت اور اصول پسندی کی علامت کے طور پر یاد رکھا جائے گا—ڈاکٹر مشتاق خٹک۔ ان کا یہ عمل آنے والی نسلوں کے لیے ایک سبق ہے کہ اصل کامیابی عہدوں، دولت یا طاقت میں نہیں بلکہ کردار، سچائی اور اپنے اصولوں پر ڈٹ جانے میں ہے۔
سلام ہے ایسے لوگوں کو جو مشکل وقت میں بھی سچ کا ساتھ نہیں چھوڑتے، جو اپنے ضمیر کی آواز کو دنیا کے ہر شور پر ترجیح دیتے ہیں، اور جو ثابت کرتے ہیں کہ اگر نیت صاف ہو اور ارادے مضبوط ہوں تو ایک فرد بھی پورے نظام کو آئینہ دکھا سکتا ہے۔

پریس ریلیز  پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA)، خیبر پختونخواپروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) خیبر پختونخوا، محکمہ صحت کی ...
20/04/2026

پریس ریلیز
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA)، خیبر پختونخوا

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA) خیبر پختونخوا، محکمہ صحت کی جانب سے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر سروس پرووائیڈرز اینڈ فیسلٹیز (تشدد اور املاک کو نقصان سے تحفظ) ایکٹ 2020 کے تحت قواعد و ضوابط کی تشکیل کے عمل کا خیر مقدم کرتی ہے۔

یہ ایک نہایت اہم اور دیرینہ مطالبہ تھا، جو اب عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اس اقدام سے صوبے بھر میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور انہیں محفوظ ماحول میں خدمات انجام دینے کا موقع ملے گا۔

PDA نے اس معاملے کو ابتدا سے ہی بھرپور طریقے سے اٹھایا اور مسلسل محکمہ صحت، پارلیمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ اس کی پیروی کی۔ یہ پیش رفت انہی مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہم وزیر صحت جناب خلیق الرحمان اور سیکرٹری صحت جناب شاہد اللہ خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس اہم معاملے کو آگے بڑھایا اور طبی عملے کے تحفظ کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ PDA اس عمل کو اس کے مکمل نفاذ تک فالو کرتی رہے گی اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنائے گی کہ یہ قواعد مؤثر انداز میں نافذ ہوں۔

ڈاکٹرز اور طبی عملے کا تحفظ معیاری علاج معالجہ کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے، اور PDA طبی برادری کے وقار، تحفظ اور حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (PDA)
خیبر پختونخوا

PRESS RELEASE
Provincial Doctors Association (PDA), Khyber Pakhtunkhwa

The Provincial Doctors Association (PDA) Khyber Pakhtunkhwa welcomes the recent initiative by the Health Department regarding the formulation of rules under the Khyber Pakhtunkhwa Healthcare Service Providers and Facilities (Prevention of Violence and Damage to Property) Act, 2020.

This marks a significant and long-awaited step toward safeguarding the medical community and ensuring a secure working environment for healthcare professionals across the province.

The PDA has consistently advocated for the protection of doctors and healthcare staff. From the very beginning, the Association has actively pursued this matter at multiple levels, including the Health Department, Parliament, and law enforcement authorities. This progress reflects sustained efforts and commitment toward achieving a safer healthcare system.

We also extend our sincere appreciation to Health Minister Mr. Khaleeq Ur Rehman and Health Secretary Mr. Shahid Ullah Khan for taking this important matter forward and demonstrating their commitment to the safety and protection of healthcare workers.

We reaffirm our dedication to this cause and will continue to engage with all relevant stakeholders to ensure that these rules are not only formulated effectively but also implemented in letter and spirit.

The protection of healthcare workers is essential for the delivery of quality patient care, and PDA remains steadfast in its mission to uphold the dignity, safety, and rights of the medical community.

Provincial Doctors Association (PDA)
Khyber Pakhtunkhwa

محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختنخواہ اور  وزیر صحت خیبر پختونخواہ!گزارش ہے کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث...
03/04/2026

محترم وزیر اعلیٰ خیبر پختنخواہ اور وزیر صحت خیبر پختونخواہ!

گزارش ہے کہ حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث صوبہ بھر میں فرائض سرانجام دینے والے ہیلتھ ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آمدورفت کے اخراجات میں اضافہ ان کی کارکردگی پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے، جس سے عوام کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لہٰذا گزارش ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔ خصوصاً گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی ڈیوٹی شیڈول اس انداز میں ترتیب دی جائے کہ وہ ممکنہ طور پر دو یا تین شفٹوں میں مسلسل ڈیوٹیاں سرانجام دے سکیں، تاکہ آمدورفت کا بوجھ کم ہو سکے۔

اور اسی طرح گریڈ 17 سے لے کے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بھی ڈیوٹی روسٹر اس ترتیب سے دیا جائے کہ وہ بھی مسلسل دو شفٹ یا بس تین شفٹوں پہ اپنی ڈیوٹی کری تاکہ عوام کو فائدہ بھی ہو سکے اور یہ مہنگائی کے جو بوجھ ہے اس میں ان کو تھوڑا سا ریلیف مل سکے جبکہ تنخواہوں میں اضافہ تمام ملازمین کا پیٹرول کی قیمتوں کے حساب سے اضافہ کرے .

ہسپتالوں میں تمام ملازمین کے لئے رہاش کا بندوبست کیا جائے تاکہ ملازمین کیلئے ڈیوٹی سر انجام دینے میں اسانی ہو ۔

مزید برآں، آنے والے بجٹ میں ہیلتھ ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے تاکہ وہ موجودہ مہنگائی کے باوجود بہتر انداز میں اپنی خدمات جاری رکھ سکیں۔

آپ کی توجہ اور فوری اقدامات کے منتظر ہیں۔

*پراونشل ڈاکٹرز ایسوسییشن خیبر پختنخواہ*

01/04/2026

We condemn such heinous acts and crimes.
Justice should be served.

Eid Mubarak ✨🌙May this blessed occasion bring peace to your hearts, strength to your purpose, and compassion to your pra...
20/03/2026

Eid Mubarak ✨🌙
May this blessed occasion bring peace to your hearts, strength to your purpose, and compassion to your practice.

Provincial Doctors Association, Hayatabad Medical Complex wishes you and your families a joyful and blessed Eid ul Fitr 🤍

Productive meeting with Hospital Director Dr. Gulzar at Hayatabad Medical Complex.On behalf of PDA HMC, we discussed imp...
16/03/2026

Productive meeting with Hospital Director Dr. Gulzar at Hayatabad Medical Complex.
On behalf of PDA HMC, we discussed important issues regarding hospital security, bed management, institutional resources, and professional development.

We sincerely appreciate Dr. Gulzar for his positive response and for taking immediate action by directing the IT Manager to address the bed manager system issue and verification of the official HMC LinkedIn profile.

PDA HMC remains committed to working collaboratively with the administration to improve the working environment for doctors and the quality of patient care. 🤝🏥

05/03/2026
Heartiest congratulations to President PDA KPK Dr. Amir Taj, Chairman Dr. Zubair, and all promoted doctors across all ca...
10/02/2026

Heartiest congratulations to President PDA KPK Dr. Amir Taj, Chairman Dr. Zubair, and all promoted doctors across all cadres. PDA HMC wishes you continued success and strength in serving the medical community and patients.
Amir Taj KhanMuhammad Zubair Zahir

Address

8
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PDA HMC Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share