Rozhn Digital

Rozhn Digital Rozhn Digital Fast Information Media channel

پنجگور پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتارپنجگور: پولیس نے اسحاقیہ فٹبال گراؤنڈ، حاجی غازی سوردو میں ڈ...
18/08/2026

پنجگور پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پنجگور: پولیس نے اسحاقیہ فٹبال گراؤنڈ، حاجی غازی سوردو میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

ایس پی پنجگور کی خصوصی ہدایت پر پولیس نے خفیہ اطلاع پر سراوان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں چھینے گئے موبائل فونز، واردات میں استعمال ہونے والی جمنی گاڑی اور ایک 9 ایم ایم پستول برآمد کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں حماد ولد لیاقت، عمران ولد زاہد، صدام ولد نور احمد اور احمد ولد اسحاق شامل ہیں، جن کا تعلق پنجگور کے مختلف علاقوں سے بتایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک اور ملزم نمروز ولد نذیر احمد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پنجگور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سُنٹسر میں 256 کے قریب رجسٹرڈ باغات میں سے صرف 5 فیصد آباد، محکمہ زراعت کی ناقص منصوبہ بندی قابلِ افسوس ہے: عبدالمجید کل...
18/08/2026

سُنٹسر میں 256 کے قریب رجسٹرڈ باغات میں سے صرف 5 فیصد آباد، محکمہ زراعت کی ناقص منصوبہ بندی قابلِ افسوس ہے: عبدالمجید کلمتی

یونین کونسل سُنٹسر کے وائس چیئرمین عبدالمجید کلمتی نے کہا ہے کہ یونین کونسل سُنٹسر میں محکمہ زراعت کے پاس تقریباً 256 باغات رجسٹرڈ ہیں، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان میں سے صرف 5 فیصد باغات ہی آباد ہیں جبکہ باقی تمام زمینیں غیر آباد پڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سُنٹسر کی زمین انتہائی زرخیز ہے اور زیرِ زمین پانی بھی وافر مقدار میں موجود ہے، اس کے باوجود باغات کا آباد نہ ہونا محکمہ زراعت کی ناقص منصوبہ بندی اور مناسب سہولیات کی عدم فراہمی کا نتیجہ ہے۔

عبدالمجید کلمتی نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے بعض زمینداروں کو سولر سسٹم فراہم کیے گئے ہیں، مگر انہیں بورنگ سسٹم فراہم نہیں کیا گیا، جبکہ جن زمینداروں کے پاس بورنگ سسٹم موجود ہے، انہیں سولر سسٹم نہیں دیا گیا۔ دوسری جانب جو سولر سسٹم فراہم کیے گئے ہیں، ان کی پاور اور صلاحیت بھی ناکافی ہے، جس کے باعث یہ سسٹم دن میں چار گھنٹے سے زیادہ مؤثر طریقے سے نہیں چل پاتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ زراعت زمینداروں کو سولر اور بورنگ کی سہولت ایک مربوط نظام کے تحت فراہم کرے اور سولر سسٹمز کی استعداد میں اضافہ کیا جائے تو سُنٹسر کے سینکڑوں ایکڑ رقبے کو قابلِ کاشت بنا کر باغات کو آباد کیا جاسکتا ہے۔

وائس چیئرمین عبدالمجید کلمتی نے حکومتِ بلوچستان اور محکمہ زراعت سے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل سُنٹسر کے تمام رجسٹرڈ باغات کا سروے کرکے زمینداروں کو مکمل سولر اور بورنگ سسٹم فراہم کیا جائے، تاکہ زرخیز زمینوں کو آباد کرکے مقامی زراعت کو فروغ دیا جاسکے اور علاقے کے لوگوں کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں۔

17/08/2026

پاکستان کوسٹ گارڈز کی بروقت کارروائی | آسٹولا جزیرے کے قریب کارگو لانچ حادثے سے بچ گئی

بولان میڈیکل کالج کے طلبہ کو درپیش سنگین مسائل فوری طور پر حل کیے جائیںبولان میڈیکل کالج کے طلبہ اپنے جائز مطالبات، بنیا...
17/08/2026

بولان میڈیکل کالج کے طلبہ کو درپیش سنگین مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں

بولان میڈیکل کالج کے طلبہ اپنے جائز مطالبات، بنیادی تعلیمی حقوق اور ادارے کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عملی عمل درآمد کے لیے آج پُرامن احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں، بلکہ ایک بہتر، شفاف، محفوظ اور باوقار تعلیمی ماحول کے حصول کے لیے ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ طلبہ کے مطالبات سنے جائیں، وعدوں پر عمل کیا جائے اور ایکشن پلان کو فوری عملی شکل دی جائے۔

ہر تعلیمی ادارے میں طلبہ کے مختلف پروگرامز اور سرگرمیوں کے لیے فنڈز مختص ہوتے ہیں، مگر یہاں ان فنڈز کے صحیح استعمال کا کہیں نام و نشان تک نہیں ملتا۔
بنیادی انسانی ضرورت پانی ہے، لیکن ہمارے ہاسٹلوں میں پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہے۔
طلبہ کے اسکالرشپس، جن کے لیے فنڈز مختص ہوتے ہیں، ان میں خرد برد کی جاتی ہے۔
اسپورٹس ویک اور ٹوورز کو بلا جواز بند رکھا گیا ہے۔
طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں دیا جاتا۔

یہ سب نہ صرف طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہے بلکہ ان کے تعلیمی سفر میں ایک بہت بڑی رکاوٹ بھی ہے۔
طلبہ کو امتحانات کی تیاری کے لیے "کم وقت" کا بہانہ بنا کر مہلت نہیں دی جاتی، لیکن وائیوا (Viva) کو مہینوں تک لٹکایا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ وائیوا کو اتنی تاخیر سے منعقد کرنا کس قاعدے اور ضابطے کے تحت جائز ہے؟

یہ تمام مسائل نہ صرف طلبہ میں ذہنی الجھن پیدا کر رہے ہیں بلکہ ہمارے تعلیمی سفر میں سنگین رکاوٹ بھی بن رہے ہیں۔
یہ تمام درپیش مسائل وقتاً فوقتاً انتظامیہ کے سامنے پیش کیے گئے ہیں، مگر آج تک انہیں سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔
ان مسائل کو نظرانداز کرنا انتظامی نااہلی، تعلیم دشمنی اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔

ہمارا واضح موقف ہے کہ تعلیم اور تعلیمی سہولیات ہمارے بنیادی حقوق ہیں، کوئی خیرات نہیں۔
تعلیمی ادارے ہمارے ہی ٹیکسوں کے پیسے سے چل رہے ہیں اور ذمہ دار انتظامیہ ہمیں جواب دہ ہے۔

ہم طلبہ خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے۔ ہم ان تمام ناانصافیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے اور طلبہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آگے آئیں گے۔
ہم بی ایم سی انتظامیہ کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے رویے پر نظرثانی کرے اور تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرے۔
بصورت دیگر ہم طلبہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت ترین لائحہ عمل اختیار کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

بریکنگ نیوزبلوچستان میں نئی سیاسی جماعت بہت جلد سامنے آئے گی، فرح عظیم شاہفرح عظیم شاہ نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے اہ...
17/08/2026

بریکنگ نیوز
بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت بہت جلد سامنے آئے گی، فرح عظیم شاہ

فرح عظیم شاہ نے نئی سیاسی جماعت کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت بہت جلد سامنے آنے والی ہے۔

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندرن میں اہم اسٹاف میٹنگگورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندرن کے پرنسپل جناب عبداللہ صاحب نے نئے لیکچ...
16/08/2026

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندرن میں اہم اسٹاف میٹنگ

گورنمنٹ گرلز انٹر کالج سربندرن کے پرنسپل جناب عبداللہ صاحب نے نئے لیکچررز اور اسٹاف کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں کالج کے باقاعدہ آغاز اور تعلیمی نظام کو بہتر انداز میں چلانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ٹائم ٹیبل، طلبہ کی حاضری، وقت کی پابندی اور اساتذہ کی ذمہ داریوں پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ تمام اساتذہ نے کالج کی بہتری اور کامیابی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کالج کی ٹائمنگ دوپہر 2:30 بجے سے شام 6:00 بجے تک مقرر کی گئی، جبکہ باقاعدہ کلاسز کا آغاز 17 اگست سے ہوگا۔ اسی روز طلبہ کے لیے اورینٹیشن و تعارفی پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا۔

طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ماہانہ والدین میٹنگ اور ماہانہ ٹیسٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی کمزوریوں پر بروقت کام کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ پورے تعلیمی سال کے لیے سالانہ کیلنڈر مرتب کیا جائے گا، جس میں امتحانات، سائنس پریکٹیکل اور دیگر تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں کا شیڈول شامل ہوگا۔

اجلاس خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوا۔ تمام اسٹاف نے ادارے کی ترقی اور طلبہ کے بہترین مستقبل کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ ان شاء اللہ باہمی تعاون اور محنت سے کالج جلد ایک مثالی ادارے کے طور پر اپنی شناخت بنائے گا اور بہترین نتائج دے گا۔

عالمی سطح پر پاکستان کا ایک اور اعزاز، میجر جنرل جواد احمد قاضی MINURSO کے فورس کمانڈر مقررکوئٹہ    پبلک ویلفیئر ڈیولپمن...
16/08/2026

عالمی سطح پر پاکستان کا ایک اور اعزاز، میجر جنرل جواد احمد قاضی MINURSO کے فورس کمانڈر مقرر
کوئٹہ پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی صدر پرویز سفر نے پاک فوج کے میجر جنرل جواد احمد قاضی، ہلالِ امتیاز (ملٹری) کو اقوامِ متحدہ کے ویسٹرن سہارا میں امن مشن MINURSO کا نیا فورس کمانڈر مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پرویز سفر نے اپنے بیان میں کہا کہ میجر جنرل جواد احمد قاضی کی اقوامِ متحدہ کے اہم امن مشن کی قیادت کے لیے تقرری پاکستان اور پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ یہ اعزاز پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، نظم و ضبط، قائدانہ کردار اور عالمی امن کے لیے پاکستان کی مسلسل خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں ہمیشہ ذمہ داری، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی خدمات انجام دی ہیں اور دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے جوانوں اور افسران نے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔
پرویز سفر نے کہا کہ میجر جنرل جواد احمد قاضی کی عالمی سطح پر اہم ذمہ داری کے لیے تقرری ہر پاکستانی کے لیے خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے MINURSO کے امن مشن کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مرکزی صدر پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان نے آخر میں میجر جنرل جواد احمد قاضی، پاک فوج اور پوری پاکستانی قوم کو اس اعزاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سپوت جہاں بھی عالمی امن کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، وہ ملک کا پرچم سربلند کرتے ہیں۔

آل چربندن پسنی فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 1 کا فائنل، سردار فٹبال کلب چربندن چیمپئنپسنی: چربندن میں آل چربندن پسنی فٹبال ٹورنام...
16/08/2026

آل چربندن پسنی فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 1 کا فائنل، سردار فٹبال کلب چربندن چیمپئن

پسنی: چربندن میں آل چربندن پسنی فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 1 کا شاندار فائنل میچ شائن چربندن اور سردار فٹبال کلب چربندن کے درمیان کھیلا گیا۔

فائنل میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے دو، دو گول کرکے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں سردار فٹبال کلب چربندن نے شائن چربندن کو 2-1 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آل چربندن پسنی فٹبال ٹورنامنٹ سیزن 1 میں مجموعی طور پر 12 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پسنی کی مختلف ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل اور بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

منتظمین اور فٹبال شائقین نے امید ظاہر کی ہے کہ چربندن میں مستقبل میں بھی اس طرح کے کھیلوں کے مزید شاندار ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔

چیمپئن: سردار فٹبال کلب چربندن
فائنل اسکور: شائن چربندن 2-2 سردار فٹبال کلب چربندن
پینلٹی شوٹ آؤٹ: سردار فٹبال کلب چربندن 2-1 شائن چربندن

14/08/2026

پسنی میں جشنِ آزادی 2026 🇵🇰 | شاندار ریلی، بوٹ ریس، فٹبال مقابلے اور رنگا رنگ تقریبات

سوراب کے علاقے گدر میں جیٹ طیاروں کی مبینہ بمباری، 8 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔ سوراب : سوراب کے علاقے گد...
12/08/2026

سوراب کے علاقے گدر میں جیٹ طیاروں کی مبینہ بمباری، 8 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات۔

سوراب : سوراب کے علاقے گدر میں گوندان کے مقام پر گزشتہ شب جیٹ طیاروں کی مبینہ بمباری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں 8 سے زائد افراد کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق بمباری سے علاقے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

واضح رہے کہ واقعے کی سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Address

Avari Tower
Quetta
75000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rozhn Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share