05/02/2026
۵ فروری – یومِ یکجہتیٔ کشمیر
آج کا دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں، جدوجہد اور ثابت قدمی کی یاد دلاتا ہے۔ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے ظلم و جبر کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور آزادی کی جدوجہد میں لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ پاکستان کا ہر فرد اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ ہم کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں اُن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ کشمیری عوام کو جلد آزادی، امن اور خوشحالی عطا فرمائے۔ آمین 🤍