20/06/2024
میرا سوچنا تیری ذات تک
میری گفتگو تیری بات تک
نا تم ملو جو کبھی مجھے
میرا ڈھونڈنا تجھے پار تک
میں نے اپنا سب کچھ گنوا دیا
تیری نفرتوں سے پیار تک
کبھی فرصت جو ملے تو آ
میری زندگی کے حصار تک
میں نے جانا کے میں کچھ نہیں
تیرے پہل سے تیرے بعد تک
حرف زباں سے رکوع تک
آنکھ کے نیل سے سجود تک
میرا عشق تیرے گرد ھے
فریاد سے "کن فیکون" تک