Besham manpower services

Besham manpower services visa processing ..airlines tickets...Umrah packages

23/02/2026

اہم اطلاع — سعودی عرب ویزا اپڈیٹ

سعودی عرب کی جانب سے نئے ویزوں کے اجرا کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ جن افراد کے ویزے لگ چکے ہیں، وہ براہِ کرم ٹکٹ بک کروانے سے پہلے اپنے ویزے کی تصدیق ضرور کر لیں کہ کہیں وہ منسوخ تو نہیں ہوا۔

اطلاع کے مطابق کچھ مسافروں کو نئے ویزوں کے باوجود سعودی ائیرپورٹ سے واپس بھیجا گیا ہے۔ لہٰذا احتیاط ضروری ہے۔

گھبرانے کی کوئی بات نہیں — ان شاء اللہ صورتحال جلد معمول پر آ جائے گی۔

22/02/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
📢 سعودی عرب لیبر ویزے

تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عامل تحمیل و تنزیل کے جتنے بھی ویزے جاری ہوئے تھے وہ تمام منسوخ ہو چکے ہیں۔ براہِ کرم ہر فرد اپنے کفیل یا ایجنٹ سے رابطہ کرے۔

Besham Manpower Services

شکریہ۔

28/01/2026

📢 اہم اطلاع — بیرونِ ملک جانے والوں کے لیے نیا قانون
یکم فروری 2026 سے نافذ العمل
حکومتِ پاکستان اور بیورو آف امیگریشن نے بیرونِ ملک Work Visa پر جانے والے شہریوں کے لیے دو لازمی شرائط نافذ کر دی ہیں۔
❌ ان پر عمل نہ کیا تو پروٹیکٹر نہیں لگے گا اور ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت نہیں ملے گی۔
1️⃣ سافٹ اسکلز ٹریننگ (Soft Skills Training) — لازمی
اب پروٹیکٹر لگوانے سے پہلے آن لائن ٹریننگ مکمل کرنا اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
🇪🇺 یورپ کے لیے: 1 جنوری 2026 سے نافذ
🌍 خلیجی ممالک (سعودی عرب، UAE، قطر وغیرہ): 1 فروری 2026 سے نافذ
📱 طریقہ: PakSoftSkills ایپ یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے
2️⃣ ای-پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ (e-Protector) — ائیرپورٹ پر لازمی
1 فروری 2026 سے ڈیجیٹل e-Protector دکھانا لازمی
✈️ بورڈنگ پاس صرف اسی صورت ملے گا جب e-Protector موجود ہوگا
✅ خلاصہ
✔ پہلے آن لائن ٹریننگ
✔ پھر پروٹیکٹر
✔ سفر سے پہلے e-Protector ڈاؤن لوڈ
⚠️ لاپرواہی = سفر میں رکاوٹ۔ کاپی۔

16/01/2026
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اند...
31/10/2025

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت عمرہ ویزہ ملنے کے بعد 30 دن کے اندر سفر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

وزارت کے مطابق، اگر کوئی شخص ویزہ ملنے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخل نہیں ہوتا، تو اس کا ویزہ خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت ویزہ ملنے کے بعد سعودی عرب میں داخلے کی مدت 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم مملکت میں داخل ہونے کے بعد زائرین کو پہلے کی طرح 3 ماہ قیام کی اجازت ہی حاصل رہے گی۔

سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے عمرہ کے مشیر احمد باجیفر نے بتایا کہ نئے ضوابط آئندہ ہفتے سے نافذ العمل ہوں گے۔ ان کے مطابق، وزارتِ حج و عمرہ نے یہ فیصلہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق، رواں سال جون سے اب تک 40 لاکھ سے زائد بین الاقوامی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ اضافہ ہے۔

10/10/2025

Besham manpower services

مملکت سعودی عربیہ میں داخلے کے لئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار سرٹیفکیٹ  کا اجراء چار ہفتے پہلے ہونا ضروری ہے
08/01/2025

مملکت سعودی عربیہ میں داخلے کے لئے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

سرٹیفکیٹ کا اجراء چار ہفتے پہلے ہونا ضروری ہے

03/08/2024

Address

Opp Paris Hotel Main Bazar Besham
Besham

Telephone

+923469628856

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Besham manpower services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category